ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ پرائمری اسکول اساتذ ہ اسوسی ایشن کےعہدیداران کاانتخاب

بھٹکل تعلقہ پرائمری اسکول اساتذ ہ اسوسی ایشن کےعہدیداران کاانتخاب

Sat, 03 Mar 2018 18:37:06    S.O. News Service

بھٹکل:3/ مارچ (ایس اؤنیوز)کرناٹک ریاست پرائمری اسکول ملازمین سنگھ کے اگلی میعاد کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں تعلقہ صدر جنتا ودیا لیہ مرڈیشور کے صدر مدرس سندیش اولی کاشی اور سکریٹری کی حیثیت سے نیو انگلش اسکول کے روی راج چوکی منی متفقہ طورپر منتخب ہونے کی جانکاری پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔

بھٹکل میں سنگھ کے ضلعی صدر پربھاکر بھنٹ اور سکریٹری ایل ایم ہیگڈے کی نگرانی میں انتخابی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں صدر اور سکریٹری کے علاوہ نائب صدور کے طورپر کے بی مڈیوال ، شکور شیخ، لیلاوتی موگیر، معاون سکریٹری کی حیثیت سے نسیمہ بانو شیخ، شری کانت بھٹ، پی ٹی چوہان، تنظیمی سکریٹری کے عہدوں پر شمس انگلش میڈیم اسکول کے محمد رضا مانوی ، خازن شمبھو گوڈا اور مجلس عاملہ کے لئے انجمن ہائی اسکول کے صدرمدرس شبیر احمد دفعدار ، ایم اے نائک، آشا کلمنے ، وینکٹیش گوبی ہتل ، نارائن موگیر، راجاصاحب، امتیاز ملا، فہیم قاضی، مہیش ہنبرٹی ، وی ایم نائک، گنپتی ایم نائک، گنپتی شرور، کلپنا تلگیری ، ایس این اپادھیا کو منتخب کیا گیا ہے۔


Share: